پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گا معروف کمنٹیٹر کی پیشگوئی

یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا


ویب ڈیسک October 06, 2023
یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلیںڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں 7 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں بھارت نے تمام میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے جبکہ قومی ٹیم عالمی مقابلوں پڑوسیوں کے خلاف پہلی فتح کی متالاشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رواں سال پاکستان ون ڈے مقابلوں میں بھارت کو شکست دے گا اور ہوسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل کھیلتی ہوئی بھی دیکھائی دیں، یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا۔

مزید پڑھیں: پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے

مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہا کہ 14 اکتوبر کو جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تو احمد آباد کا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ پاکستان اپنے حریف کو سرپرائز کردے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں