بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

کینگروز کے خلاف اتوار کو شیڈول میچ میں شرکت مشوک


ویب ڈیسک October 06, 2023
کینگروز کے خلاف اتوار کو شیڈول میچ میں شرکت مشوک (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنا پہلا مقبلہ آسٹریلیا سے کھیلنا ہے تاہم اس سے قبل اوپنر شبمن گِل بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گا، معروف کمنٹیٹر کی پیشگوئی

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے اسٹار اوپنر شبمن گِل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث انکی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں شیڈول ہے۔

قبل ازیں ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں