ورلڈکپ بی جے پی کا پارٹی کارکنان سے اسٹیڈیم بھرنے کی کوششوں کا انکشاف

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی


ویب ڈیسک October 06, 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: کرک انفو)

پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہ کرنے والی مودی حکومت نے اسٹیڈیم بھرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں خواتین کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں بھارتی وزیراعظم کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے میچ کے پاسز دیئے گئے تھے اور ہم یہاں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے آئے ہیں۔

رپورٹر بتایا کہ'' آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہے جس پر خواتین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ آج بھارت اور پاکستان کا میچ ہے اس لیے ہم یہاں آئے''۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ؛ اسٹیڈیم خالی! کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

گزشتہ روز ورلڈکپ کے افتتاحی میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی ریکارڈ کی گئی تھی، 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گجائش رکھنے والا نریندر مودی اسٹیڈیم خالی تھا جس پر بھارتی بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

بھارتی حکمراں جماعت نے تنقید اور ہزیمت سے بچنے کیلئے پارٹی اراکین کو پاسز دیکر اسٹیڈیم بھرنے کی کوشش کی جس کا پول کُھل گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے آغاز سے محض ایک روز قبل افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ نظر آیا تھا۔

مزید پڑھیں: پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے

دوسری جانب بھارتی بورڈ اور حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، انہوں نے پاکستانی صحافیوں سمیت تماشائیوں کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔

سال 1975 سے کھیلے جارہے ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی فینز یا صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے گئے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں