شام میں جھڑپیں جاری مزید41افراد ہلاک امریکی فوج کے سربراہ اصلاح مشورے کیلیے ترکی پہنچ گئے

سرکاری فوج نے حلب میں شدیدلڑائی کے بعد میدان پرقبضہ کرلیا،دمشق،حمص اوردیگرشہریوں میںجھڑپیں جاری۔


AFP September 18, 2012
شام میں پیرکوبھی تشددجاری رہاجس میں کم ازکم 41افرادہلاک ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR: شام میں پیرکوبھی تشددجاری رہاجس میں کم ازکم 41افرادہلاک ہوگئے۔

سرکاری فوج نے حلب میں شدیدلڑائی کے بعد ایک اورعلاقے میدان پرقبضہ کرلیا۔دمشق ،حمص اوردیگرشہروں میں بھی لڑائی جاری رہی ۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹررابرٹ سیری نے سلامتی کونسل کوبتایاہے کہ بشارالاسدکی افواج شہری علاقوں کونشانہ بنارہی ہیں۔

وہاں لڑائی گرداب کی شکل اختیارکرسکتی ہے۔جنیوامیں اقوام متحدہ کے تفتیش کارپالوسرگیو نے بھی عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کوبتایاہے کہ شام میں تشددبہت بڑھ چکاہے۔

سرکاری فوج کی بمباری اورگولہ باری سے بہت سے شہری جن میں بچے بھی شامل ہیں مارے جارہے ہیں۔ادھرامریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی شام کی صورتحال پرصلاح مشورے کیلیے ترکی پہنچ گئے ہیں۔وہ ترک حکام سے بشارالاسدکے اقتدارکے خاتمے کے بعد نئے میکانزم پرتبادلہ خیال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |