ورلڈکپ گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز
حریف ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی
ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو باآسانی 81 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔
راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بعدازاں سعود شکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 9 رنز کے مہمان ثابہت ہوئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز کیخلاف جلد وکٹیں گنوانے پر بابر الیون پر میمز کی برسات
شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32، نواز 39، حارث رؤف 16 جبکہ حسن علی صفر پر وکٹ گنوابیٹھے۔
مزید پڑھیں: سعود شکیل نے پاکستان کیلئے ورلڈکپ کی دوسری تیز ترین ففٹی بناڈالی
نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بناسکی، بیس ڈی لیڈے اور وکرم جیت سنگھ بالترتیب 67 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لوگن وین بِیک 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بی جے پی کا پارٹی کارکنان سے اسٹیڈیم بھرنے کی کوششوں کا انکشاف
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، شاداب خان اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو کھیلے گی۔