پنجاب اسمبلی میں ’’جیو‘‘ کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

جیو نے مارننگ شو کے دوران اہل بیت کی توہین کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک May 16, 2014
پیمرا قانون کے مطابق جیو کے خلاف شکایات پر فیصلہ سناتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتاخیر سخت کارروائی کرے، قرارداد میں مطالبہ فوٹو: فائل

GILGIT: پنجاب اسمبلی میں ''جیو'' کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران جیو کے خلاف قرارداد تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ جیو نے مارننگ شو کے دوران اہل بیت کی توہین کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی لہٰذا پیمرا قانون کے مطابق جیو کے خلاف شکایات پر فیصلہ سناتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتاخیر سخت کارروائی کرے، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے قرارداد میں ترمیم پیش کی جسے قبول کرتے ہوئے ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

واضح رہے کہ جیو کے پروگرام ''اٹھو جاگو پاکستان'' میں وینا ملک اور ان کے شوہر کی شادی کی رسومات کی تقریب کے دوران جو قوالی گائی گئی اس میں اہل بیت کا ذکر تھا اور اس دوران انتہائی ہلڑبازی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں