2023 میں شاہ رخ کا تین فلموں سے 3000 کروڑ کا تاریخ ساز بزنس کرنے کا امکان

اداکار کی ایک میگا فلم ’ڈنکی‘ باقی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں اور مداحوں کو اس کا بیتابی سے انتظار ہے


ویب ڈیسک October 06, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں اپنی فلم 'زیرو' کی ناکامی کے بعد چار برس کے وقفے پر چلے گئے اور 2023 میں سدھارتھ آنند کی فلم 'پٹھان' کے ساتھ بڑے پردے پر ان کی واپسی ہوئی۔

'پٹھان' کی ناقابل یقین کامیابی اور بزنس نے کنگ خان کو دوبارہ بالی وڈ کی حکمرانی دے دی اور یہ بادشاہت یہیں نہیں رکی بلکہ اداکار کی دوسری فلم 'جوان' نے اپنی باکس آفس کامیابی میں 'پٹھان' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یش راج فلمز کی 'پٹھان' نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ ایٹلی کی 'جوان' اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں 2141 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں اور کنگ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس میں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اداکار کی ایک میگا فلم 'ڈنکی' باقی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں اور مداحوں کو اس کا بیتابی سے انتظار ہے جبکہ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق کنگ خان سال کے آخر تک تین فلموں کے ساتھ 3000 کروڑ کا تاریخ ساز بزنس کرچکے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں