آئی ایم ایف کی شرائط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

کھاد فیکٹریوں کیلئےگیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے ایم ایم بی ٹو یو کا امکان ہے، ذرائع


ویب ڈیسک October 06, 2023
—فائل فوٹو

نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کھاد فیکٹریوں کیلئےگیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے ایم ایم بی ٹو یو کا امکان ہے اور فیڈاسٹاک کیلئے کھاد مینوفیکچررزکو فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 1580 روپےمیں ملےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈ اسٹاک کیلئے کھاد مینوفیکچررز کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 556 روپے مہنگی ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کھاد مینوفیکچررکیلئے گیس مہنگی کرنے پروزارت خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت وپیداوار نے کام شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں