تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران اُس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب پی ٹی آئی کے رہنما کھڑے ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جیالا بننے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے متعدد رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑکرپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ہے، شہیدوں کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کواسلام پیش کرتا ہوں۔
چودھری یاسین نے کہاکہ اب آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی، جس طرح مسئلہ کشمیر پیپلزپارٹی کے حکومتی ادوار میں اٹھایا گیا اور کسی نے نہیں اٹھایا، انہوں نے کہاکہ بھٹو صاحب نے سب سے بڑا کام پاکستان کوایٹمی طاقت بنا کرلیا۔
چودھری یاسین نے کہا کہ 1973کاملک کوآئین بھٹوصاحب نے دیا، پی پی نے اپنی حکومت میں آزاد کشمیر میں ایجوکیشن اور سڑکوں کے منصوبے شروع گئے۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بجلی معاملہ پر احتجاج کرنیوالوں سے مذاکرات کی لئے کمیٹی بنادی ہے، 'میں سمجھتا ہوں آزاد کشمیر میں بجلی مفت دینی چاہئے کیونکہ آزادکشمیر بتیس سومیگا واٹ بجلی پیداکرنے دیتا ہے' احتجاج عوام کاحق ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزراء کی سولہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ آزاد کشمیر کی ضرورت محض تین سو ستر میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے،بجلی پراحتجاج کے پیچھے کچھ سازشی عناصر بھی ہیں۔