سنجے دت نے جیل میں پانچ برس کیسے گزارے اداکار نے خاموشی توڑ دی

اداکار کو ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی


ویب ڈیسک October 06, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے ایک تازہ گفتگو میں اپنی جیل کی زندگی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکار کو 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

انڈین پروگرام 'اسٹار ورسز فوڈ سروائیول' میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جیل کے اندر انہوں نے اپنی شخصیت کو بہتر بنانے پر بہت زیادہ توجہ دی تھی۔

سنجے دت نے بتایا کہ جیل میں وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے انہوں نے فلمی مسودوں کا گہرائی میں جاکر مطالعہ کیا اور اداکاری سے متعلق اپنی صلاحیتوں اور معلومات کو بڑھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہوں نے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت پر دھیان دیا اور جب وہ باہر نکلے تو نفسیاتی طور ایک بہتر شخصیت کے مالک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں