اسلام آباد پولیس نے شہریوں کیلیے موبائل ایپ متعارف کرادی

شہریوں کی مدد سے پولیس جرائم کا قلع قمع کرسکتی ہے، آئی جی اسلام آباد


ویب ڈیسک October 06, 2023
فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس نے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت اور شکایات کیلیے موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے وہ غیر قانونی سرگرمیوں بشمول پولیس افسران و اہلکاروں کی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

یہ ایپ ICT-15 کے نام سے گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ عوام اس ایپ کے ذریعے کسی بھی غیرقانونی عمل، نقصان، حادثے، پولیس کے خلاف غیر قانونی اقدامات کی شکایت، غیرقانونی مقیم یا جرائم پیشہ کے بارے اطلاع دے سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ پر اطلاع ملتے ہی پولیس جلد از جلد شکایت کنندہ کے پاس پہنچے گی۔ یہ ایپ عوام کو پولیسنگ کرنے کے لئے پولیس کی مدد کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی مدد سے پولیس جرائم کا قلع قمع کرسکتی ہے۔ شہری پولیس کی مدد کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے اسلام آباد کو محفوظ بناسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں