سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا


ویب ڈیسک October 06, 2023
—فوٹو فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہو کر 1811 ڈالر کی سطح پر آ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2400 روپے اور 2837 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ کمی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 63 یزار 237 روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں