کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

نیپرا کی منظوری کے بعد حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائے گی


Staff Reporter October 06, 2023
(فوٹو:فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی چار روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء کے بلوں میں کی جائیں گے، کے الیکٹرک کیلیے 1.49 روپے سے 4.45 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کی منظوری کے فوری بعد وفاقی حکومت نے بھی کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں