ماں نے گھر سے نکال دیا تھا 5 سالہ بچی پناہ کیمپ میں زیادتی کے بعد قتل

پولیس نے بچی کی والدہ اور زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک October 06, 2023
پولیس نے بچی کی والدہ اور زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، امریکی میڈیا

امریکی ریاست کنساس میں 5 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق 5 سالہ زوئی کو اس کی ماں نے گھر سے نکال دیا تھا اور وہ ایک بے گھر کیمپ میں رہ رہی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔

ملزم کی شناخت میکل ڈبلیو چیری کے نام سے ہوئی جو زوئی کی ماں کے ساتھ اس کے گھر میں ہی رہتا تھا لیکن اس کا زوئی اور اس کی ماں کے ساتھ رشتہ واضح نہیں ہوسکا۔

پولیس نے زوئی کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا جس نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور پھر گھر سے باہر نکال دینے کا اعتراف بھی کیا جب کہ زیادتی کرنے والے ملزم کو 20 لاکھ ڈالر کے مچلکے پر ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم اسے 21 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔

پڑوسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ زوئی کی والدہ نے زوئی سمیت گھر کے تمام افراد کو نکال باہر کردیا تھا جس کے بعد سے زوئی بے گھر کیمپ اور ملزم بھی سڑکوں پر ہی رہ رہا تھا۔

ایک پڑوسی نے بتایا کہ معصوم بچی نے اپنے گھر میں بہت ہنگامہ خیز زندگی گزاری اور تکلیفیں سہی ہیں۔ زوئی کبھی اسکول نہیں گئی اور وہ ہمیشہ کھانے کو کچھ مانگتی رہتی تھی۔ وہ اس جنگل کی حقدار نہیں تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں