بھارت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک
51 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے، حکام
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے گورگاؤں میں رات 3 بجے کے قریب 7 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
بی ایم سی نے کہا کہ 51 زخمیوں میں سے 7 افراد آگ میں اپنی جان گنوا بیٹھے، اور 4 کی حالت نازک ہے جبکہ تقریباً 35 افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ''ایکس'' پر لکھا کہ ہم بی ایم سی اور ممبئی پولیس حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام مدد فراہم کی جا رہی ہے۔