پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 103 ملازمین کو اچانک برطرف کردیا

نکالے جانے والوں میں دس سال پرانے ملازم بھی ہیں، فنڈز نہ ہونے پر ملازمین کو اچانک رخصتی کا پروانہ تھمایا گیا


October 06, 2023
فوٹو: فائل

پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 103 ملازمین کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 10 سال پرانے ملازم کو بھی نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔

بورڈ نے مالی، نائب قاصد اور کمپیوٹر آپریٹرز سمیت مختلف شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو چیک تھما کر رخصتی کا پورانہ جاری کردیا۔

اسپورٹس بورڈ نے ملازمین کو پیغام دیا ہک تنخواہوں کیلئے فنڈز نہیں ہیں ایسے میں ملازمین کی اجرتیں دینا ناممکن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں