پی سی بی پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوس
کسی بھی میگا ایونٹ کی کامیابی میں شائقین اور صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، ترجمان
پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی میگا ایونٹ کی کامیابی میں شائقین اور صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، ان کی موجودگی سے اسٹیڈیم کے ماحول میں گرمجوشی آتی اور مقابلوں کی عالمی سطح پرقدروقیمت میں اضافہ ہوتا ہے، غیر معمولی تاخیر پر تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے پر آئی سی سی کو بار بار یادہانی کراتے رہے کہ ہوسٹ ایگریمنٹ کے تحت ویزوں کا اجرا ممکن بنانا میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شائقین اور صحافی جلد بھارت میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔