104 سالہ خاتون اسکائی ڈائیور بن گئیں

عمر صرف ایک عدد ہے، ڈورتھی ہوفنز

ڈورتھی ہوفنز اب ہاٹ ائیر بیلون میں سوار ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکا میں 104 سال کی ضعیف خاتون نے اسکائی ڈائیونگ کر کے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واکر کے سہارے سے چلنے والی 104 سالہ ڈورتھی ہوفنز نے شمالی الینوئے میں انسٹرکٹر کی مدد سے کامیابی سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔

امریکی ریاست شکاگو سے تقریبا 85 میل (140 کلومیٹر) جنوب مغرب میں واقع اوٹاوا کے اسکائی ڈائیو شکاگو میں زمین پر اترنے کے بعد استقبال کے لیے آئے ہوئے ہجوم سے بات کرتے ہوئے ڈوروتھی ہوفنر نے کہا کہ نمبر صرف ایک عدد ہے۔

Load Next Story