ایشین گیمز بنگلادیش نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

افغانستان کے بعد قومی ٹیم کو بنگال ٹائیگرز نے بھی روند ڈالا

افغانستان کے بعد قومی ٹیم کو بنگال ٹائیگرز نے بھی روند ڈالا (فوٹو: کرک انفو)

ایشین گیمز میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے بارش کی وجہ سے میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے بعد میچ 5 اوورز تک محدود ہوکر رہ گیا۔


بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت بنگال ٹائیگرز کو جیتنے کیلئے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز؛ افغانستان نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اس سے قبل پاکستان کی اننگز میں مرزا بیگ نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ خوشدل شاہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔
Load Next Story