کینیڈا میں طیارہ گر کرتباہ 2 بھارتی پائلٹ ہلاک

طیارے میں سوار تیسرا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، حکام

طیارہ گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

کیینڈا کے صوبے برٹش کولمبیا طیارہ گرنے سے بھارت کے 2 زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


طیارے گرنے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 
Load Next Story