ورلڈکپ پاک بھارت ٹاکرے کا جنون ’’دی گریٹ کھالی‘‘ کو بھی میدان لے آیا

کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں سے بھی ملاقات، ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک October 07, 2023
کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں سے بھی ملاقات، ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)

پاک بھارت ٹاکرے کا جنون معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دی گریٹ کھالی کو بھی میدان لے آیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دی گریٹ کھالی نے اپنے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کیپٹنز ڈے کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں کے ساتھ موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ 'سب سے بڑا کرکٹ فین' کا کارڈ پہننے ہوئے ہیں، اس موقع پر ریسلر نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیغام بھی بھیجا۔

مزید پڑھیں: احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم، نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

پاک بھارت ٹاکرے پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ اور ورلڈکپ جیتنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوس

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔







تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں