ورلڈکپ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

پی سی بی نے گزشتہ روز پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوس کا اظہار کیا تھا


ویب ڈیسک October 07, 2023
پی سی بی نے گزشتہ روز پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوس کا اظہار کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران پاکستان صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بیان سامنے آگیا۔

ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملے کو جلد از جلد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوس

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے ورلڈکپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ پاکستانی صحافی اور شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کے حصول کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ یہ غیر یقینی صورتحال ہم پر اہم دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ ہم گزشتہ 3 سالوں سے شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے کے بارے میں یاد دلاتے رہے ہیں تاہم پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے جو افسوس ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں