
عرب میڈیا کے مطابق مظلوم فلسطینی جنگجو تنظیم حماس کی جانب سے آج اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد کامیاب راکٹ فائر کیے گئے جس پر کم ازکم 22 اسرائیلی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حملوں کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر ارکین کی اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر عہدے دار ٹی وی پر حماس کے کامیاب حملے کی خبریں دیکھ رہے ہیں جس کے بعد تمام افراد نے مل کر سجدہ شکر ادا کیا۔
مزید پڑھیں: آپریشن الاقصی طوفان؛ حماس کے اسرائیل پر حملے میں 22 ہلاک، 500 زخمی
اس موقع پر جنگجو تنظیم کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہمارے بہادر اور محنتی فلسطینی عوام، دنیا کو آزاد کرنے والے، فلسطینی مزاحمت، ان تاریخی لمحات میں مسجد اقصیٰ، ہمارے مقدس مقامات اور ہمارے قیدیوں کے لیے بہادری سے لڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے 35 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے جبکہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 مظلوم فسلطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
دریں اثنا حماس کے فوجی کمانڈر محمد دیف نے مشرقی بیت المقدس سے شمالی اسرائیل تک فلسطینیوں کو جنگ کا حصہ بننے کی اپیل کردی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں سال 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔
اسرائیل پر حماس کے آپریشن الا قصیٰ فلڈ کا آغاز#ExpressNews #BreakingNews #Israel pic.twitter.com/B79Ya0Sdwn
— Express News (@ExpressNewsPK) October 7, 2023
Palestine soldiers destroyed an Israel tank
— Sara Mir (@SaraMirGilgity) October 7, 2023
Long Live Palestine 🇵🇸all lives matter
We Pray Palestine will win. In Sha Allah ، Don’t forget بے ایمان ہمیشہ کمزور ہوتا ہے I know war is not a solution, but world cannot see how long the Palestinian is suffering people are shouting… pic.twitter.com/ZLgM3tuSPg
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔