کراچی میں کیش وین سے لوٹے گئے پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد 4 ملزمان گرفتار

پولیس نے تینوں ملزمان کو ہری پور ہزارہ سے گرفتار کرکے مزید رقم برآمد کی


Staff Reporter October 07, 2023
پولیس نے تینوں ملزمان کو ہری پور ہزارہ سے گرفتار کرکے مزید رقم برآمد کی

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کیش وین سے لوٹی گئی رقم پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا 19 ستمبر 2023 کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیشن وین کے ڈرائیور ذوہیب نے سیکیورٹی گارڈ کو بہانے سے وین سے اتارا اور وین لیکر فرار ہوگیا تھا۔ کچھ فاصلے پر جاکر وین چھوڑ کر اس میں سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں مرکزی ملزم ذوہیب کے بھائی زین کو گرفتار کرکے بھاری رقم برآمد کی تھی ۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے مزید تین ساتھیوں حامد ، عطاالرحمن ، اور عرفان کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو ہری پور ہزارہ سے گرفتار کرکے مزید رقم برآمد کی ، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے مرکزی ملزم ذوہیب اور رشید کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے مزید بتایا کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قتل کئے گئے میاں بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسی علاقے میں باپ بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں