اڈیالہ جیل میں بجلی کا بریک ڈاؤن قیدیوں کو مشکلات

انتظامیہ نے سپلائی معطل ہونے پر جنریٹر بھی آن نہیں کئے


ویب ڈیسک October 07, 2023
انتظامیہ نے سپلائی معطل ہونے پر جنریٹر بھی آن نہیں کئے

اڈیالہ جیل میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث قیدیوں،حوالاتیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ انتظامیہ نے جنریٹر بھی آن نہیں کئے۔ بجلی سپلائی معطل ہونے کے باعث جیل میں نصب موبائل جیمرز بھی آف ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بھی قید ہیں۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جیل میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں