آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے فضل الرحمان
وقت کے ساتھ معاملات گھمبیر ہوتے جارہے ہیں،الیکشن ہوئے تو سارا انتخابی عمل مخدوش ہوجائے گا، سربراہ جے یو آئی
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی داخلی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے، آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی داخلی مشکلات اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے اور وقت کے ساتھ معاملات گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، ایسے میں ہمیں ملک کا سوچنا پڑے گا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے، الیکشن ہوا تو انتخابی عمل مخدوش ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ میں میرے اور مخالف کے ہاتھ کھلے ہونے چاہییں، خواہش ہے کہ ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو مگر اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ مشتنیٰ نہیں ہے۔ میرا مخالف اگر قید ہو اور میں جلسے کروں تو مزہ نہیں آتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے مگر قانون کے حرکت میں آنے پر کسی سے اظہار یکجہتی بھی نہیں کرسکتے۔