بھارتی لڑکی انجو کی شوہر کے ساتھ پاکستانی سیاحتی مقام کالاش میں سیر و تفریح
لاش کلچر بہت خوبصورت اور منفرد ہے، یہاں کے لوگوں میں انسیت ہے، انجو
پاکستانی نوجوان کی محبت میں بھارت سے خیبرپختونخوا آکر شادی کرنے والی انجو اپنے شوہر کے ساتھ تفریحی کیلیے سیاحتی مقام کالاش پہنچ گئی۔
بھارتی نژاد خاتون انجو اپنے شوہر نصر اللہ کے ساتھ سیاحتی مقام کالاش وادیوں کی سیر کیلئے وادی رمبور پہنچی اور کالاش قبیلے کے لوگوں سے ملاقات کی۔
انجو نے کالاش کا مقامی لباس زیب تن کیا اور مذہبی مقام چھارسو میں ثقافتی رقص بھی کیا۔
انجو نے کہا کہ کالاش وادیوں کے پہاڑوں نظاروں اور لوگوں میں ایک انسیت ہے، جن کی فطرت میں خاموشی رچی بسی ہے، کلاش کلچر بہت خوبصورت اور منفرد ہے۔
https://www.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-07-at-8.03.49-pm-1696694421.mp4
انہوں نے کہا کہ کلاش کلچر کو دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگا، کلاش وادیوں تک پہنچنے کیلئے راستے بہت خطرناک ہیں لہذا سڑکوں کی بلا تاخیر تعمیر ضروری ہے۔
https://www.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-07-at-8.04.03-pm-1696694478.mp4