کورولوش عثمان کی کراچی پہنچتے ہی تصویر وائرل

بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کیا


ویب ڈیسک October 08, 2023
کورلش عثمان کے مداحوں کیلئے خوشخبری: فوٹو ویب ڈیسک

عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز 'کورولش عثمان' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت پاکستان پہنچ گئے ہیں، اُن کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی تصویر کے ذریعے پاکستان آمد کی اطلاع دی۔

kk1

بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ تُرک اداکار نے اپنی اسٹوری میں کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تُرک اداکار کے کراچی پہنچنے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر اُن کے پاکستانی مداح کافی پُرجوش ہورہے ہیں۔




واضح رہے کہ گزشتہ دونوں بوراک نے بتایا تھا کہ 'وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: 'کورولش عثمان' پاکستان کیوں آرہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

اداکار نے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے'۔

دوسری جانب 'کورولش عثمان' کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اس ترک سیریز کے 5 ویں سیزن کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں