دھرم شالہ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر سوالیہ نشان اُٹھ گئے
گراؤنڈ کی وجہ سے افغان کرکٹرز بنگلادیش کیخلاف میچ میں انجریز سے بال بال بچ گئے
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر سوالیہ نشان اُٹھ گئے۔
گزشتہ روز بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ ہوا، اس میچ میں افغان ٹیم حریف کیخلاف 37.2 اوورز میں محض 156 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، انہوں نے بنگال ٹائیگرز کو 157 رنز کا ہدف دیا جس کو بنگلادیش نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
میچ کے دوران بنگلادیشی بلےبازوں کے خلاف فیلڈنگ کے دوران افغان ٹیم کے پلئیرز متعدد بار گیند روکنے کی کوشش میں ڈائیو کرتے نظر آئے لیکن گراؤنڈ پاؤں دھسنے کی وجہ سے عجیب انداز میں گرپڑے۔
مزید پڑھیں: خالی اسٹیڈیمز، سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو مشورہ دے دیا
افغان ٹیم مینجمنٹ نے شکوہ کیا کہ گراؤنڈ اگر ایسا رہا تو کھلاڑیوں کو انجریز بھی ہوسکتی ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں یہ وینیو بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو دھول چٹادی
دوسری جانب افغان ٹیم کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ گراؤنڈ کی حالت ایسی ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ ڈائیو کریں یا نہ کریں، مجیب خوش قسمت تھے کہ وہ انجری سے بچ گئے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بی جے پی کا پارٹی کارکنان سے اسٹیڈیم بھرنے کی کوششوں کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ افتتاحی میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے بھی انجری سے بال بال بچے تھے، منتظمین کو چاہیے کہ گراؤنڈ کو پلئیرز کیلئے محفوظ بنائیں۔
واضح رہے کہ دو دن کے وقفے کے بعد دھرم شالہ میں اگلا میچ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 22 اکتوبر کو ہوگا۔