ورلڈکپ بنگلادیش کیخلاف میچ نوین پھر بھارتی شائقین کے نشانے پر

’’کوہلی کوہلی‘‘ کے نعرے لگا کر چھیڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک October 08, 2023
’’کوہلی کوہلی‘‘ کے نعرے لگا کر چھیڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)ٌ

بنگلادیش کے خلاف میچ میں افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق کو شائقین کرکٹ کی جانب سے چھیڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ ہوا، اس میچ افغان ٹیم کو حریف بنگلادیش کیخلاف شکست منہ دیکھنا پڑا تاہم میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے نوین الحق باؤنڈری لائن فینز نے چھیڑنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق کو باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کررہے ہیں تو انہیں بھارتی شائقین ''کوہلی کوہلی'' کے نعرے لگا کر اُکسانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی آغاز پر ہی پاکستان ٹیم پر الزام تراشی شروع

رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی، لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور فاسٹ بولر نوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد متعدد مرتبہ افغان کرکٹر کی جانب سے کوہلی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوہلی نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

مزید پڑھیں: دھرم شالہ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر سوالیہ نشان اُٹھ گئے

اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے، جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو دھول چٹادی

میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی جس میں بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی شامل ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں