نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات سنبھال لے گا

پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی

پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی—فائل فوٹو

نجکاری کمیشن کل سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن 9 اکتوبر (کل) سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا جب کہ پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی۔


یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری، مالیاتی مشیر کی خدمات براہ راست حاصل کرنیکا فیصلہ

نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا۔
Load Next Story