حماس کے راکٹ حملے اسرائیلی ’کچرے کے ڈبے‘ میں چھپ گئے ویڈیو وائرل
مزاحمتی تنظیم نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنانے کا دعویٰ کردیا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی کچرے کے ڈبے میں چُھپ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی عوام فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں سے بچنے کیلئے کچرے کے ڈبوں میں چھپے ہوئے ہیں جبکہ کئی افراد ایک دوسرے کو خاموش کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔
گزشتہ روز حماس نے اسرائیل پر 7 ہزار سے زائد راکٹ حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 300 اسرائیلی ہلاک جبکہ 1600 زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں: حماس کے حملوں میں ابتک 300 اسرائیلی ہلاک، ہزار سے زائد زخمی، جھڑپیں جاری
اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطین میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 230 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ، تل ابیب پر جوابی بمباری میں 232 فلسطینی شہید، 1700 زخمی
دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا گیا ہے جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیکر کئی ٹینکس بھی تباہ کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں سال 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔