اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اُتارنے کی ویڈیو وائرل

حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک October 08, 2023
حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے : فوٹو ویڈیو گریپ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اُتارنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 1600 زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

ایسے میں ترکیہ کے خبررساں ادارے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کی کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اقوام متحدہ کی کونسل میں موجود ہے۔



ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے نے کپڑے کی مدد سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کا سپورٹر لڑکا اقوام متحدہ کی کونسل میں لگے اسرائیلی پرچم کو اُتارتا ہے اور پھر اسرائیلی پرچم کو اتار کر پاؤں تلے روند دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 23 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھ لیا ہے جبکہ ویڈیو سے متعلق یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو نئی ہے یا پُرانی۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کل سے ابتک غزہ سے اسرائیل پر7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر بری، بحری اور فضائی تینوں طرف سے حملہ کیا جو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

حماس نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں