کائیلی جینرنے اسرائیل کے حق میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
کائیلی جینر سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حامی بن کر سامنے آئیں
امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر نے اسرائیل کے حق میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور پھر بعد میں اُسے ڈیلیٹ کردیا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے جاری ہیں، ایسے میں کائیلی جینر سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حامی بن کر سامنے آئیں۔
کائیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اسرائیلی پرچم کی تصویر تھی اور اُس پر لکھا تھا کہ 'اب اور ہمیشہ، ہم اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں'۔
امریکی سوشل میڈیا اسٹار نے یہ اسٹوری چند ہی گھنٹوں کے بعد اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ڈیلیٹ کردی لیکن اُن کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں کائیلی جینر کو اسرائیل کی سپورٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 1600 زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
مزید خبریں: بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کل سے ابتک غزہ سے اسرائیل پر7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر بری، بحری اور فضائی تینوں طرف سے حملہ کیا جو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔
حماس نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کر دیے ہیں۔