حماس کی اسرائیل کیخلاف کامیاب کارروائی پر درجنوں ممالک میں جشن کا سماں
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اسرائیل کی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے فوجی کیمپوں میں داخل ہونے اور کامیاب کارروائی کرنے پر دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔
حماس کی کامیاب کارروائی کی خبر نشر ہوتے ہوئے ترکیہ کے شہر استنبول میں عوام فلسطین کا جھنڈا تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
2. Solidarity with Palestine in London, UK
حماس کو اس کارروائی میں لبنان سے حزب اللہ کی حمایت بھی حاصل تھی یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر جوابی حملے بھی کیے لیکن اس کے باوجود لبنان میں شہریوں کی بڑی تعداد حماس کی کامیابی پر باہر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
سلطنت عمان میں بھی شہریوں نے حماس کی کامیاب کارروائی پر جشن منایا۔ نعرہ تکیبر سے فضا گونج اُٹھی۔ شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے اور روایتی رقص بھی کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل پر حماس نے 500 سے زائد راکٹس داغے اور کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر اور اہلکاروں سمیت 300 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔