حماس کی اسرائیل کیخلاف کامیاب کارروائی پر درجنوں ممالک میں جشن کا سماں

ترکیہ، ایران، لبنان اور عمان سمیت غیر مسلم ممالک بھی فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی

حماس کے حملے میں 26 فوجیوں سمیت 300 سے زائد اسرائیلی مارے گئے، فوٹو: فائل

حماس نے بیت المقدس پر قابض اسرائیل پر اچانک اور غیر متوقع حملہ کرکے سب کو ششدر کر کے رکھ دیا جسے صیہونی ریاست کے خلاف کی گئی اب تک کی سب سے بڑی اور اہم ترین کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور اس پر کئی ممالک میں جشن منایا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اسرائیل کی انٹیلی جنس نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے فوجی کیمپوں میں داخل ہونے اور کامیاب کارروائی کرنے پر دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔

حماس کی کامیاب کارروائی کی خبر نشر ہوتے ہوئے ترکیہ کے شہر استنبول میں عوام فلسطین کا جھنڈا تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Load Next Story