سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے سراج الحق
سود سے پاک نظام ہی دراصل پاکستانی معیشت کی بہتری کی ضمانت ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سراج الحق نے تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، جماعت اسلامی ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی، حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے اقوام عالم میں اواز اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، سود سے پاک نظام ہی دراصل پاکستانی معیشت کی بہتری کی ضمانت ہے، اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ سود میرے خلاف اعلان جنگ ہے، یہاں 75 سالوں سے سود کا نظام قائم ہے، جو قومیں سودی نظام پر چلیں گی تو برباد ہو جائیں گی، قائداعظم نے خود اسٹیٹ بینک کو کہا تھا کہ سودی نظام ختم کرو۔