افغانستان میں زلزلہ راشد خان کا ورلڈکپ فیس متاثرین کو دینے کا اعلان

زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ چکی ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک October 08, 2023
زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ چکی ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان صوبے ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرہ افراد کو ورلڈکپ فیس دینے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 کے ریکارڈ شدت سے آنے والے زلزلے سے مقامی انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے سے صوبے ہرات اور متصل علاقوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان؛ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر صوبے کی سنگین صورتحال کودیکھتے ہوئے افغان کرکٹر رشد خان نے ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے زلزلہ متاثرین کی کچھ دلخراش تصاویر شیئر کیں اور لکھا 'میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے'۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بنگلادیش کیخلاف میچ! نوین پھر بھارتی شائقین کے نشانے پر

انہوں نے لکھا کہ 'میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس عطیہ کر رہا ہوں، جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکے گی'۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں