بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل سے بحفاظت بھارت پہنچ گئیں
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا وہیں پھنس گئی تھیں
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا بحفاظت بھارت پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل سے بحفاظت ممبئی ایئرپورٹ پہنچ گئی ہیں جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ نشرت بھروچا کو ایک کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے اسرائیل سے بھارت واپس لایا گیا جبکہ اسرائیل سے بھارت پہنچنے پر اداکارہ کافی پریشان نظر آئیں۔
یاد رہے کہ نشرت بھروچا 'حائفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول' کے لیے اسرائیل گئی تھیں اور گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ وہیں پھنس گئی تھیں۔
نشرت بھروچا کا اپنی ٹیم سے گزشتہ روز دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر رابطہ ہوا تھا، اُس وقت وہ تہہ خانے میں محفوظ تھیں۔
بعدازاں، اداکارہ کا اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ تاہم، آج صبح ٹیم کا نشرت سے رابطہ بحال ہوا جس کے بعد انہیں بحفاظت اسرائیل کے ائیرپورٹ پر پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں
واضح رہے کہ حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 1600 زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کل سے ابتک غزہ سے اسرائیل پر7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر بری، بحری اور فضائی تینوں طرف سے حملہ کیا جو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔