اندھی دُنیا کی بینائی واپس آگئی بھارتی اداکارہ کا فلسطین کے حق میں بیان

حماس نے گزشتہ روز اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دُنیا کو حیران کردیا

گوہر خان نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی: فوٹو ویب ڈیسک

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے گزشتہ روز اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دُنیا کو حیران کردیا ہے۔

حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 1600 زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

ایسے میں ہمیشہ مسلمانوں کے حق میں بولنے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے۔



گوہر خان نے اپنے پیغام میں اُن لوگوں سے سوال کیا جو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کو مظلوم دِکھا رہے ہیں۔


بھارتی اداکارہ نے سوال کیا کہ 'ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟'

اُنہوں نے کہا کہ 'گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دُنیا کی بینائی اب واپس آگئی ہے'.

مزید پڑھیں: کائیلی جینرنے اسرائیل کے حق میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کل سے ابتک غزہ سے اسرائیل پر7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر بری، بحری اور فضائی تینوں طرف سے حملہ کیا جو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل سے بچ نکلیں

حماس نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کر دیے ہیں۔
Load Next Story