نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا حمزہ شہباز

ہر بار نوازشریف کو زخم لگے، ہر بار انہوں نے پاکستان کو لگے زخم بھرے، نائب صدر ن لیگ


ویب ڈیسک October 08, 2023
ہر بار نوازشریف کو زخم لگے، ہر بار انہوں نے پاکستان کو لگے زخم بھرے، نائب صدر ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا۔

حمزہ شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نوازشریف کا مشن ہے ، چوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی سے چوتھی بار عوام کی جان چھڑانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو نوازشریف نے ہی سنبھالا ، ہر بار نوازشریف کو زخم لگے، ہر بار نوازشریف نے پاکستان کو لگے زخم بھرے، تاریخ گواہ ہے کہ نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ڈلیور کیا، ہر وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کی نجات کی لکیر صرف نوازشریف کے ہاتھ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں