ورلڈکپ مسلسل ناکامی کی تصویر بنے ’فخر زمان‘ کو ایک موقع ملنے کا امکان

مکی آرتھر نے اوپنر پر بھروسہ جتا دیا


ویب ڈیسک October 08, 2023
مکی آرتھر نے اوپنر پر بھروسہ جتا دیا (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے انٹرویو میں کہا کہ سابق چیمپئیز سری لنکا کی ٹیم بھارت کی اِن کنڈیشنز میں آسان حریف نہیں ہوگے تاہم ہمیں انکی کمزوریوں سے واقف ہیں، آئی لینڈرز کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے نیدرلینڈز کے خلاف قابو پالیا تھا لیکن کمزور ٹیم کیخلاف یہ اچھی کارکردگی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب کیوں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں؟ آفریدی، مشتاق نے سوال اُٹھادیا

قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کیا تھا، گرین شرٹس کے ابتدائی تین کھلاڑی محض 38 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ اوپنر فخر زمان محض 12 رنز بناسکے تھے۔

ڈائریکٹر قومی ٹیم نے مزید کہا کہ فخر زمان کی فارم سے پریشان نہیں ہوں، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے اور صرف بڑے اسکور سے ایک اننگ دور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں