ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہری گرفتار

مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے افغان پاسپورٹس جعلی تھے، ایف آئی اے حکام

—فائل فوٹو

ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائیرپورٹ نے ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 2 افغان مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا۔


دونوں مسافر افغان پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے، مسافر پرواز نمبر IR 812 کے ذریعے تہران سے پاکستان پہنچے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے افغان پاسپورٹس جعلی تھے۔

ترجمان ایف آئی اے مسافروں میں ایک خاتون مسافر بھی شامل ہے، مسافروں کے پاسپورٹس کا پہلا اور آخری صفحہ جعلی تھا، انھیں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story