شادی کی تقریب میں نوٹ لوٹتے ہوتے 7 سالہ بچہ کار کے نیچے آکر جاں بحق
پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا
اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران نوٹ لوٹتے ہوئے 7 سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شادی کی تقریبات میں لوگ نوٹ اڑا رہے تھے اس دوران نوٹ لوٹتے ہوئے 11 سالہ مزمل گاڑی کے نیچے آنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق موقع سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا، شادی کی تقریب کے سلسلے میں گاڑی کرائے پر منگوائی گئی تھی جس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ مزمل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔