کرینہ کپور نے روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ شروع کردی

’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے ماہ ہی ہوا ہے اور اس کے مہورت کی مختلف تصاویر وائرل ہوئی تھیں


ویب ڈیسک October 08, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے روہت شیٹی کی فلم 'سنگھم اگین' کی شوٹنگ شروع کردی۔

'سنگھم اگین' کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے ماہ ہی ہوا تھا اور اس کے مہورت کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

فلم کے مرکزی کردار اجے دیوگن اور رنویر سنگھ نے فلمساز روہت شیٹی کے ساتھ شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا جبکہ اکشے کمار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شوٹنگ کا حصہ نہ بن سکے۔



کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی اور 'سنگھم ریٹرنز' کے بعد پولیس یونیورس کی نئی فلم میں ہونے کی تصدیق کردی۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ ان کی روہت شیٹی کے ساتھ چوتھی فلم ہے اور وہ ان کے پسندیدہ ڈائریکٹر ہے۔

رنویر سنگھ نے اداکارہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روہت شیٹی کے ساتھ ان کی بھی یہ چوتھی فلم ہے جبکہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں