اسرائیل خطے میں اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں ایران

ایران فلسطینیوں کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، صدر ابراہیم رئیسی


ویب ڈیسک October 08, 2023
—فائل فوٹو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطینیوں کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے اور تل ابیب کو خطے کو خطرے میں ڈالنے کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

حماس کے حملے میں 600 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تل ابیب کی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر حملے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 370 بتائی گئی ہے۔

ایرانی صدر نے سرکاری نشریاتی ادارے پر کہا کہ ایران فلسطینی قوم کے جائز دفاع کی حمایت کرتا ہے اور صیہونی حکومت (اسرائیل) اور اس کے حامی خطے میں اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں اور اس معاملے میں انہیں جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ وہ "فلسطینی قوم کی حمایت" کریں اور حماس اور اسلامی جہاد کے ساتھ شام، لبنان اور عراق سمیت ممالک میں "مزاحمت" کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں