غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شدت ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید

قابض اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس اوربجلی بند کر کے ایندھن کی فراہمی بھی روک دی


ویب ڈیسک October 09, 2023
اسرائیلی بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں:فوٹو:اسکرین گریب

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس کے دوران ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اندھا دھند بمباری جاری ہے۔ غزہ کے جنوبی علاقے میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔


اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پربمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ قابض اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ بجلی ، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی اور ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: طوفان الاقصیٰ؛ اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 ہوگئی، 413 فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فضائی دفاعی نظام نصب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 جبکہ فلسطینی شہداء 413 ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں