پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ درآمدات کم ہو گئیں

برآمدات سے ملک کو 510.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

برآمدات سے ملک کو 510.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا (فوٹو : فائل)

پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 2.92 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ان ممالک سے پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 65.06 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے چین کیلیے برآمدات میں 5.16 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں یونان، اٹلی، اسپین اور جنوبی یورپ کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو 510.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔
Load Next Story