کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے کہ وہ جسٹس قیوم کمیشن کی سفارشات کو مانتا ہے یا نہیں راشد لطیف

جسٹس قیوم نے جو بھی انکوائری کی اس پر مکمل عمل درآمد نہیں کرایاگیا، راشد لطیف

جسٹس قیوم نے جو بھی انکوائری کی اس پر مکمل عمل درآمد نہیں کرایاگیا، راشد لطیف فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جسٹس قیوم کمیشن کی سفارشات کو مانتا ہے یا نہیں۔


ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جسٹس قیوم نے جو بھی انکوائری کی اس پر مکمل عمل درآمد نہیں کرایاگیا، نہ ہی اس کی آئی سی سی سے توثیق ہوئی، یہی وجہ ہے کہ آج تک تنازعات چلے آرہے ہیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ آئی سی سی، پی سی بی اور دیگر بورڈز اس طرح کی رپورٹس کو مانتے تو ہیں لیکن ان میں پسند ناپسند کا عمل دخل نمایاں ہے،اس کی سب سے بڑی مثال سری نواسن ہیں جنھیں بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا لیکن وہ غیرقانونی طور پر آئی سی سی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

کونسل کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 9 کے پارٹ ون اور ٹو میں واضح طور پر موجود ہے کہ کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث کوئی بھی کرکٹر اور آفیشل کسی بھی ملک میں کھیل سکتا ہے نہ کرکٹ سے متعلق کوئی کام کر سکتا ہے۔
Load Next Story