پرویز الٰہی نے توہینِ عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے
چوہدری پرویز الہٰی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری پروزیر الہٰی نے انٹر کورٹ اپیل دائر کردی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 7 ستمبر کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے اورملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔
درخواست میں چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کرنے اوران کی رہائی کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔